0

گوگل کروم میں ٹو فیکٹر کوڈز کی خودکار شناخت کا نیا فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے

کیلیفورنیا: (نیا محاذ) گوگل نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر گوگل کروم کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے، جس سے صارفین کو ٹو فیکٹر authentication کوڈز (او ٹی پی) کے حوالے سے بڑی سہولت حاصل ہو گی۔
اب تک، اینڈرائیڈ ایپس میں موصول ہونے والے او ٹی پی خودکار طور پر ڈیٹیکٹ ہو کر سائن ان کے عمل کو آسان بناتے تھے، لیکن ویب براؤزر یعنی گوگل کروم میں صارفین کو اب بھی ایس ایم ایس کے کوڈز کو کاپی کر کے دستی طور پر پیسٹ کرنا پڑتا تھا۔
گوگل کے نئے فیچر کے تحت، اینڈرائیڈ کروم پر موصول ہونے والے او ٹی پی کوڈز خودکار طور پر سائن ان کے فیلڈ میں شامل ہو جائیں گے، جس سے صارفین کا وقت بچے گا اور لاگ ان کا عمل مزید آسان ہو جائے گا۔
یہ فیچر خاص طور پر ان ویب سائٹس کے لیے کارآمد ہوگا جن کی اپنی علیحدہ ایپس نہیں ہوتیں یا صارفین ویب سائٹ کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا پسند نہیں کرتے۔ اس فیچر کی ابھی محدود سطح پر آزمائش جاری ہے، اور گوگل نے ابھی تک اس کی عام دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں