0

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، بجٹ اور قومی سلامتی پر غور

اسلام آباد: (نیا محاذ) وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج سہ پہر تین بجے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرے گی اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔
مزید برآں، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے خدوخال پر بھی غور کیا جائے گا اور ممکنہ مالیاتی فیصلوں پر مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس کو قومی سطح پر اہم فیصلوں کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں