0

چینی J-10 طیارہ امریکی F-16 کیلئے بڑا خطرہ بن گیا، امریکی جریدے کا انکشاف

واشنگٹن: (نیا محاذ) امریکی جریدے “نیشنل انٹرسٹ” نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چین کا جدید جنگی طیارہ جے ٹین (J-10)، امریکی ساختہ ایف-16 (F-16) کی عالمی برآمدات کیلئے سنجیدہ خطرہ بنتا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کے تیار کردہ ہتھیار اور جنگی طیارے مغربی دنیا کی توقعات سے کہیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ خاص طور پر PL-15 میزائلوں سے لیس جے ٹین طیارہ نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے بلکہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں بھارتی پیش قدمی کو مؤثر طور پر روکنے میں بھی کامیاب رہا۔
نیشنل انٹرسٹ کی رپورٹ کے مطابق چین کی دفاعی حکمت عملی کا اہم مقصد جے ٹین کو ایف-16 کا حقیقی اور موثر متبادل بنانا ہے، اور اس میں خاصی حد تک کامیابی حاصل کی جا چکی ہے۔ عالمی دفاعی مارکیٹ میں چینی طیارے کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت مغربی ممالک کے لیے ایک نئی سفارتی اور دفاعی چیلنج بن چکی ہے۔
چینی جنگی طیاروں کی بہتر کارکردگی اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت اب کئی ممالک ایف-16 کی بجائے جے ٹین کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں، جس سے امریکہ کی اسلحہ برآمدات پر براہ راست اثر پڑ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں