0

سابق امریکی صدر جو بائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص، صحت بگڑنے کا خدشہ

واشنگٹن: (نیا محاذ) سابق امریکی صدر جو بائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینسر انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اب اس کے سیلز بائیڈن کی ہڈیوں تک پھیل چکے ہیں، جس کے باعث ان کی صحت مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
بائیڈن آفس کے مطابق ڈاکٹرز مختلف علاج کے آپشنز کا بغور جائزہ لے رہے ہیں تاکہ ممکنہ طور پر ان کی حالت کو سنبھالا جا سکے۔ تاہم کینسر کے موجودہ پھیلاؤ کے باعث طبی ماہرین کافی فکر مند دکھائی دے رہے ہیں۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “میں اور میلانیا اس مشکل گھڑی میں جوبائیڈن اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں، اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔”
یاد رہے کہ جو بائیڈن کی صدارت کی مدت 20 جنوری 2025 کو مکمل ہوئی تھی، اور وہ حالیہ امریکی سیاسی منظرنامے میں ایک نمایاں شخصیت رہے ہیں۔ ان کی بیماری کی خبر نے امریکی عوام سمیت دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کو افسردہ کر دیا ہے۔
سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے بھی جو بائیڈن کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں