0

پی ایس ایل کا میلہ پھر سجے گا، پشاور زلمی اور کراچی کنگز آج مدمقابل

راولپنڈی: (نیا محاذ) ایک بار پھر سیٹی بجے گی، شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا میلہ دوبارہ سے سجے گا۔ آج سے لیگ کے بقیہ میچز کا آغاز ہو رہا ہے جس کا پہلا ٹاکرا پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رات 8 بجے دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی اور شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ اس موقع پر غیر ملکی کھلاڑی بھی بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گے، جس سے ایونٹ کی رونق مزید بڑھ جائے گی۔
یاد رہے کہ چند ہفتے قبل بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد پی ایس ایل کے میچز وقتی طور پر معطل کر دیئے گئے تھے۔ تاہم، بھارت کو مؤثر اور منہ توڑ جواب دینے کے بعد ملک میں حالات معمول پر آ گئے ہیں، اور ایک بار پھر کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔
کرکٹ کے دیوانوں کے لیے یہ ایک خوش آئند لمحہ ہے کیونکہ پی ایس ایل نہ صرف قومی کھیل کا جشن ہوتا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت امیج کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں