0

کراچی میں پولیس مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی: (نیا محاذ) شہر قائد میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ سینٹرل سپرمارکیٹ کی حدود میں پیش آیا جہاں پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ پولیس اور ملزمان کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا جبکہ دونوں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے جو ممکنہ طور پر وارداتوں میں استعمال ہو رہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ ان کے دیگر جرائم اور ساتھیوں کا پتہ لگایا جا سکے۔
عوامی حلقوں نے پولیس کی اس بروقت کارروائی کو سراہا اور امید ظاہر کی ہے کہ ایسے مزید اقدامات سے شہر میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام ممکن ہو سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں