0

پنجاب بھر میں سٹے آرڈر پر 15 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم

لاہور: (نیا محاذ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب بھر کی عدلیہ کو حکم دیا ہے کہ سٹے آرڈر (حکم امتناعی) کی درخواستوں پر پندرہ دن کے اندر اندر فیصلے کیے جائیں۔
چیف جسٹس کی جانب سے جوڈیشل پالیسی 2009 پر مکمل عملدرآمد کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ سست عدالتی کارروائی اور مقدمات کے التوا کو کم کیا جائے۔ اس حوالے سے ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے تمام سیشن ججز کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
مراسلے کے مطابق حکم امتناعی کی تمام درخواستوں پر پندرہ دن کے اندر اندر فیصلے کیے جائیں، جبکہ زیر دفعہ 104 سول اپیلیں جو تین ماہ سے زائد عرصے سے زیر التوا ہوں، ان پر ایک ماہ کے اندر فیصلے مکمل کیے جائیں۔
یہ اقدام عدالتی نظام کی بہتری اور عوام کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں