لاہور: (نیا محاذ) انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں 30 مئی تک توسیع کر دی ہے۔
پانچ اکتوبر کے جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کی۔ دونوں ملزمائیں آج عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ ان کے وکلاء نے عدالت میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد علیمہ خانم اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں 30 مئی تک توسیع کر دی۔ واضح رہے کہ ان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق مقدمات درج ہیں۔
