لاہور: (نیا محاذ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کر دیا گیا۔
ان کے وکیل رانا مدثر کے مطابق شاہ محمود قریشی کو فجر کی نماز کے بعد دل میں شدید تکلیف محسوس ہوئی۔ فوری طور پر جیل کے میڈیکل عملے نے ان کا معائنہ کیا، لیکن طبیعت میں بہتری نہ آنے پر انہیں فوری طور پر ریسکیو 1122 کے ذریعے پی آئی سی منتقل کیا گیا۔
جیل انتظامیہ نے قریشی کے اہل خانہ کو بھی ان کی طبیعت سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ پی آئی سی میں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا معائنہ کر رہی ہے اور ان کے دل کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
شاہ محمود قریشی اس وقت مختلف کیسز میں زیرِ حراست ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
