0

پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے، غیر ملکی کھلاڑی پرجوش

لاہور: پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کا رنگا رنگ میلہ ایک بار پھر سجے گا، جب 17 مئی سے بقیہ 8 میچز کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ شائقین کرکٹ ایک بار پھر اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو میدان میں ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔
غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان آکر کھیلنے کے لیے بھرپور جوش و خروش کا اظہار کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر بین ڈوارشویس اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کے لیے وطن واپسی کر رہے ہیں۔ اسی طرح سابق انگلش اوپنر ایلکس ہیلز اور جنوبی افریقی اسٹار وین ڈوسن بھی پاکستان آنے کی تصدیق کر چکے ہیں۔
سری لنکا کے جارح مزاج بیٹر بھانوکا راجا پاکسے نے بھی پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں شرکت کے لیے حامی بھر لی ہے، جس سے ٹورنامنٹ کی رونقیں مزید دوبالا ہو جائیں گی۔
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں کی گئی جارحیت کے باعث پی ایس ایل کے میچز عارضی طور پر معطل کر دیئے گئے تھے، تاہم پاکستان کی مؤثر جوابی حکمت عملی اور جنگ بندی کے معاہدے کے بعد حالات میں بہتری آئی ہے اور اب ایک بار پھر میدان کرکٹ سے آباد ہونے کو ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں