0

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل سستا

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی تازہ قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ دیگر مصنوعات میں کمی کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 68 پیسے کی کمی کر کے اسے 150 روپے 65 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا ہے جبکہ مٹی کا تیل 5 روپے 4 پیسے سستا ہو کر 164 روپے 65 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں