0

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی اگلی میٹنگ 18 مئی کو ہو گی: اسحاق ڈار

نیا محاذ:اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز (ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز) کے درمیان اگلی بات چیت 18 مئی کو متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج کو معمول کی سطح پر واپس لانے کے بعد باقاعدہ مذاکرات کا آغاز ہو گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات میں تمام اہم امور زیر بحث آئیں گے اور اس مقصد کے لیے ایک نیوٹرل مقام کا تعین بھی کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کی شروعات بھارت کی طرف سے ہوئی، پاکستان نے صرف ان طیاروں کو نشانہ بنایا جو پے لوڈ گرا کر واپس جا رہے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ امریکہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کا کوئی ایف-16 طیارہ اس جھڑپ میں نہیں گرا۔ اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان نے ضبط کا مظاہرہ اس وقت تک کیا جب تک بھارت نے 9 مئی کو نور خان ایئر بیس سمیت دیگر مقامات کو نشانہ نہیں بنایا۔
نائب وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ 10 مئی کی صبح امریکی سینیٹر مارکو روبیو کا فون آیا اور بتایا کہ بھارت سیز فائر کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ کی کال کے فوراً بعد سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا بھی فون موصول ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں