0

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر، رحیم یار خان میں درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچ گیا

لاہور: ملک کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ چکے ہیں، جب کہ محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کے مزید شدت اختیار کرنے کی پیشگوئی کی ہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت رحیم یار خان میں ریکارڈ کیا گیا جو 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔
گرمی کی شدت دیگر شہروں میں بھی برقرار رہی، پشاور، بہاولپور اور نوابشاہ میں درجہ حرارت 44 ڈگری، لاہور میں 43، اسلام آباد میں 42، راولپنڈی میں 41، کوئٹہ میں 38 اور کراچی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کا سلسلہ 20 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب، طبی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور گرمی سے بچاؤ کے لیے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ دھوپ میں نکلتے وقت سر کو ڈھانپنا، پانی کا زیادہ استعمال اور ہلکے کپڑے پہننے کی تاکید کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں