0

بہاول پور میں یوم تشکر کی رنگین تقریب، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر قومی جذبہ عروج پر

بہاول پور: (نیا محاذ) ملک کی مسلح افواج کی تاریخی فتح، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے موقع پر آج بہاول پور میوزیم کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی رنگین تقریب منعقد ہوئی جس میں میوزیم کا عملہ بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی، ترقی اور مسلح افواج کی حفاظت کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب محض پرچم کشائی نہیں بلکہ دشمن کے منہ توڑ جواب اور قومی اتحاد کی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے اپنی بہادری اور قربانیوں سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اور یہ فتح ہمارے ملک کی یگانگت اور حب الوطنی کی بہترین مثال ہے۔
تقریب کے بعد میوزیم سٹاف کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی جو ڈپٹی کمشنر بہاول پور کے زیر اہتمام فرید گیٹ سے شروع ہو کر میلاد چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں شامل افراد نے “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج پائندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر اپنے جوش و جذبے کا بھرپور اظہار کیا۔
یہ تقریب ملک کے ہر فرد کے دلوں میں وطن اور مسلح افواج سے محبت کے جذبے کو تازہ کرنے کا باعث بنی۔
نیا محاذ
رپورٹ: نادیہ نورین
آفیسر تعلقات عامہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں