0

اگلے مالی سال کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14 ہزار 305 ارب روپے مقرر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-2026 کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ٹیکس ہدف 14 ہزار 305 ارب روپے مقرر کر دیا ہے۔
مدثر علی رانا کی رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شرح نمو اور مہنگائی کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکس آمدن کا تخمینہ 13 ہزار 275 ارب روپے لگایا گیا ہے، جبکہ بقیہ 1030 ارب روپے سے زائد کی وصولی انفورسمنٹ اور پالیسی اقدامات کے ذریعے ممکن ہوگی۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور حکومت پاکستان کی معاشی ٹیم کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں ٹیکس اہداف کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ ان مذاکرات میں آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے دوران صرف انفورسمنٹ اقدامات سے 600 ارب روپے کی اضافی آمدن کی تجویز دی ہے۔
آئی ایم ایف نے تمباکو، بیوریجز اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں کو دستاویزی نظام میں شامل کرنے پر زور دیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ٹیکس نظام کی بہتری کے لیے “ٹرانسفارمیشن پلان”، رئیل ٹائم پروڈکشن ڈیٹا اور ڈیجیٹل ڈاکیومینٹیشن کو فوری طور پر مؤثر بنایا جانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں