0

پی سی بی کا بڑا فیصلہ، مینٹورز فارغ، مصباح اور سرفراز کو نئی ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان

لاہور (نیا محاذ):
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے ساتھ وابستہ مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ دو سابق کپتانوں کو بورڈ میں نئی اہم ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں مینٹورز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کر دیا گیا۔
تاہم ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ مصباح الحق اور سرفراز احمد کو بورڈ میں اہم عہدے سونپنے پر غور کیا جا رہا ہے، تاکہ ان کی خدمات کو بہتر انداز میں استعمال کیا جا سکے۔
دوسری جانب پاکستان کے معروف آل راؤنڈر شعیب ملک نے وضاحت دی ہے کہ وہ دو ہفتے قبل ہی پی سی بی کو مینٹور کے عہدے سے الگ ہونے کے فیصلے سے آگاہ کر چکے تھے۔
کرکٹ حلقوں میں پی سی بی کے اس فیصلے پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جبکہ شائقین کو اب نئی تقرریوں کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں