0

پی سی بی کا بڑا فیصلہ: وقار یونس، شعیب ملک، مصباح الحق سمیت تمام مینٹورز فارغ

لاہور (نیا محاذ):پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے مینٹورز کو فارغ کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں مینٹورز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو مینٹورز کی حیثیت سے ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ تاہم یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ مصباح الحق اور سرفراز احمد کو بورڈ میں نئی اور اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔
اس فیصلے کے بعد شعیب ملک نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی دو ہفتے قبل پی سی بی کو اپنی رضاکارانہ دستبرداری سے آگاہ کر چکے تھے۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مستقبل کی حکمت عملی اور کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں