0

پشاور میں 18 سال بعد سیف سٹی پراجیکٹ پر عملی کام کا آغاز

پشاور (نیا محاذ):خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بالآخر 18 سال کی طویل تاخیر کے بعد سیف سٹی منصوبے پر عملی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس پراجیکٹ کا مقصد شہر کو جدید سیکیورٹی نظام سے لیس کرنا ہے تاکہ دہشت گردی اور جرائم پر مؤثر قابو پایا جا سکے۔
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے اس موقع پر بتایا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کو آئندہ چھ ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کی تکمیل میں پنجاب حکومت بھی تعاون فراہم کر رہی ہے، جس سے اس کی رفتار اور مؤثریت میں اضافہ ہوگا۔
یہ منصوبہ سیکیورٹی کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ اس کے ذریعے پشاور کو محفوظ شہر بنانے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں