0

گوگل جیمنائی میں نیا فیچر، اب تصاویر ایڈٹ کرنا بھی ممکن

کیلیفورنیا: (نیا محاذ) انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی گوگل نے اپنے جدید آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم “جیمنائی” میں تصاویر ایڈٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اب صارفین صرف تحریری ہدایات دے کر اپنی مرضی کی تصاویر آسانی سے ایڈٹ کروا سکیں گے۔
گوگل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کانٹینٹ کریئیٹرز، ڈیزائنرز اور عام صارفین کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ جیمنائی کو ہدایات دے کر تصاویر کا بیک گراؤنڈ تبدیل کر سکیں، اشیاء شامل یا حذف کرا سکیں اور تصویر کو مکمل طور پر اپنی ضرورت کے مطابق ڈھال سکیں۔
گوگل کا کہنا ہے کہ جیمنائی کو فوٹو ایڈیٹنگ کی تربیت دے دی گئی ہے، اور اب یہ اتنی مہارت سے کام کرتا ہے جیسے کوئی ماہر فوٹو ایڈیٹر۔
نئے فیچر کی بدولت:
سٹوری بورڈز کے ابتدائی خاکے تیار کیے جا سکتے ہیں۔
پروڈکٹ فوٹوگرافی کے لیے پورٹ فولیو بنایا جا سکتا ہے۔
آرکیٹیکٹس اپنی مرضی کے مطابق عمارتوں کے ڈیزائنز بھی بنوا سکتے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ جیمنائی سے تیار یا ایڈٹ کی گئی تصاویر میں واضح “AI واٹر مارک” بھی شامل ہوگا تاکہ دیکھنے والے جان سکیں کہ یہ تصویر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
گوگل کی اس پیش رفت کو کریئیٹو انڈسٹری کے لیے انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ معیاری نتائج بھی حاصل کیے جا سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں