0

بھارتی جارحیت پر ترکیہ کا پاکستان سے اظہار یکجہتی، علاقائی امن پر تشویش

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے بلااشتعال حملوں اور شہریوں کی شہادت پر ترکیہ نے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فدان نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ٹیلیفون کیا، جس میں انہوں نے بھارتی جارحیت، پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
ترکیہ کی پاکستان کے ساتھ مکمل حمایت
وزیر خارجہ حقان فدان نے کہا کہ ترکیہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، اور اس قسم کی اشتعال انگیزی نہ صرف پاکستان کے لیے بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
قریبی سفارتی روابط پر اتفاق
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں قریبی مشاورت اور مسلسل رابطہ ناگزیر ہے۔ اس ضمن میں ترکیہ اور پاکستان نے باہمی مشورے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں