0

پاکستان کی فضائی حدود بحال، پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر شروع

لاہور: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود مکمل طور پر بحال کر دی ہے۔ حملوں کے بعد لگائی گئی آپریشنل پابندیاں ختم کر دی گئیں اور نئی ایڈوائزری (نوٹم) جاری کر دی گئی ہے۔
نوٹم کے مطابق فضائی حدود کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا، جو اب مکمل طور پر فعال ہو چکی ہے۔ ایوی ایشن حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق تازہ معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ رکھیں کیونکہ شیڈول میں رد و بدل ممکن ہے۔
پی آئی اے نے فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کر دیا
پی آئی اے ترجمان کے مطابق دوپہر 12 بجے کے بعد سے قومی ایئرلائن کی پروازیں دوبارہ آپریٹ ہونا شروع ہو جائیں گی۔ تاہم کچھ پروازوں کے راستے اور وقت میں تبدیلی کا امکان ہے۔
عوام کا بلند حوصلہ، معمولات زندگی برقرار
دوسری جانب بھارتی حملے کے باوجود ملک بھر میں شہریوں نے معمول کی سرگرمیاں بلا خوف و خطر جاری رکھیں۔ عوام کا حوصلہ بلند ہے اور شہری زندگی متاثر نہیں ہوئی، جو قوم کی یکجہتی اور استقامت کا واضح ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں