0

امریکی صدر کی بھارت پر کڑی تنقید، پاکستان پر حملہ شرمناک قرار

واشنگٹن: بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اس کارروائی کو “شرمناک عمل” قرار دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ انہیں بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف حملے کی اطلاع ملی ہے اور یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی کارروائیاں خطے میں امن کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے کی گئی اس مہم جوئی کے بعد، دنیا بھر میں سفارتی سطح پر بھارت کو سخت تنقید کا سامنا ہے اور سب سے پہلا بین الاقوامی ردعمل امریکہ کی جانب سے سامنے آیا ہے، جو بھارت کی پالیسیوں پر کھلا عدم اطمینان ظاہر کرتا ہے۔
پاکستانی مؤقف کی تائید اور عالمی سطح پر بڑھتی حمایت سے یہ واضح ہے کہ بھارت کو نہ صرف فوجی محاذ پر بلکہ سفارتی سطح پر بھی شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں