کوئٹہ: (نیا محاذ) فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج 25 سالہ مریضہ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ متاثرہ خاتون کا تعلق بلوچستان کے ضلع چمن سے بتایا جا رہا ہے، اور اسے فوری طور پر آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق اس کیس کے بعد بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد چار ہو چکی ہے، جن میں سے ایک مریض جان کی بازی ہار چکا ہے۔
ماہرین صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ قربانی کے جانوروں کی دیکھ بھال کرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کیونکہ یہ وائرس عموماً مویشیوں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔
