0

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی شاندار فتح، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست

لاہور: (نیا محاذ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے 144 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے معاذ صداقت 55 رنز اور بابر اعظم 53 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، جنہوں نے زلمی کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ زلمی نے صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف عبور کرلیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی بولنگ میں بین ڈوارشئیس، کائل میئرز، ریلی میرڈیتھ اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ان کی ٹیم نے 20 اوورز میں 143 رنز 8 وکٹوں کے نقصان پر بنائے۔
اسلام آباد کی اننگز میں صاحبزادہ فرحان 36 اور بین ڈوارشوئس 33 ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، جہاں کائل مائرز 18، شاداب خان 15 اور عماد وسیم 10 رنز بنا سکے۔
پشاور زلمی کی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا، جہاں محمد علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ لیوک ووڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال، صائم ایوب اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں