بیجنگ: (نیا محاذ) چین نے پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف کسی بھی جارحیت پر چین مکمل طور پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔
چینی صدر کے سابق معاون اور معروف ماہرِ بین الاقوامی امور ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ چین ہر سطح پر پاکستان کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پہلگام حملے جیسے واقعات پر مکمل اور غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ سچ سامنے آسکے۔
سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر کی حیثیت سے ڈاکٹر گاؤ نے کہا کہ پاکستان نے متعدد بار فالز فلیگ آپریشن کے حوالے سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جسے عالمی برادری کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں کسی بھی جارحیت کو روکنا عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے، اور چین اس عمل میں پاکستان کی سفارتی، اخلاقی اور ممکنہ طور پر دفاعی مدد جاری رکھے گا۔
