واشنگٹن: (نیا محاذ) بھارت کا پراپیگنڈا ایک بار پھر ناکام، امریکا نے پہلگام حملے کے تناظر میں پاکستان پر الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور جنوبی ایشیا میں امن کی بحالی پر زور دیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانے کی کوشش کی۔ تاہم، مارکو روبیو نے بھارتی دعوے کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کا قیام اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ الزامات کی بنیاد پر یکطرفہ حمایت کا امکان نہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارت کی جانب سے پراپیگنڈا مہم کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، تاہم امریکا نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے متوازن اور حقیقت پر مبنی پالیسی ہی اپنائی جائے گی۔
