0

نیٹو سکیورٹی اتحاد میں پھوٹ کا خدشہ، امریکی صدر کا اجلاس میں شرکت سے انکار

نیویارک: (نیا محاذ) نیٹو سکیورٹی اتحاد میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔ اس فیصلے کے بعد عالمی میڈیا میں نیٹو کے دفاعی اخراجات پر اختلافات اور ممکنہ پھوٹ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امریکی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اگر نیٹو کے رکن ممالک دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنے پر متفق نہیں ہوتے، تو ٹرمپ انتظامیہ اس کے برعکس فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔ اس تناظر میں، جرمنی پر شدید دباؤ ہے کہ وہ نیٹو کے دفاعی اخراجات بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
امریکی وزیر دفاع نیٹو کے رکن ممالک سے رابطہ کر کے بجٹ میں اضافہ کرنے کی درخواست کر رہے ہیں تاکہ اتحاد کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ تاہم، یہ صورتحال نیٹو کے مستقبل کے حوالے سے اہم سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں