0

لاہور اور کوئٹہ میں اے این ایف کی بڑی کارروائیاں، 41 کلو منشیات برآمد، 2 خواتین سمیت 5 افراد گرفتار

کراچی: (نیا محاذ / شہباز خان) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے لاہور اور کوئٹہ میں منشیات کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 41 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لیں، جبکہ 2 خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق، مجموعی طور پر چار مختلف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جن کے دوران 30 کلو 320 گرام آئس، 10 کلو 870 گرام چرس اور 47 گرام افیون برآمد کی گئی۔ یہ منشیات مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران برآمد ہوئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے افراد کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
اے این ایف کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کو منشیات کی روک تھام کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں