0

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ

شمالی وزیرستان: (نیا محاذ) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شمالی وزیرستان میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، کئی اہم راستوں پر آمد و رفت مکمل طور پر معطل رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق، دتہ خیل سے میرانشاہ اور میرانشاہ سے رزمک تک تمام نقل و حرکت روک دی گئی ہے۔ اسی طرح میرانشاہ سے میر علی اور میر علی سے بنوں تک جانے والی مرکزی شاہراہیں بھی بند رہیں گی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام علاقے میں موجود سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں