0

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، انٹربینک میں 281 روپے 6 پیسے پر بند

کراچی: (نیا محاذ) کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر 281 روپے 6 پیسے پر بند ہوا۔
گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 280 روپے 97 پیسے تھی، تاہم آج معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ کا اختتام نئی قیمت پر ہوا۔
ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت میں یہ معمولی اضافہ درآمدی ادائیگیوں اور زرمبادلہ کی طلب میں اضافے کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ آئندہ دنوں میں روپے کی قدر میں استحکام یا مزید کمی کا انحصار مالیاتی پالیسیوں اور بیرونی سرمایہ کاری کی صورتحال پر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں