0

اسلام آباد: پولیس بن کر وارداتیں کرنے والے 5 جعلی اہلکار گرفتار، وردی و اسلحہ برآمد

اسلام آباد: (نیا محاذ) تھانہ بنی گالہ پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے 5 جعلی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پولیس یونیفارم اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔
پکڑے گئے ملزمان کی شناخت ناظم محمود، مبشر اقبال، سعید انور، حسین خان اور بنیامین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مشکوک حرکات پر چیکنگ کے دوران یہ افراد جعلی اہلکار ثابت ہوئے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد نے کارروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ایسے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو محتاط رہنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع 15 پر دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں