دبئی: (نیا محاذ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی20 ٹیموں کی سالانہ عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق آسٹریلوی ویمنز ٹیم 299 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔
آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر ہے۔ پاکستان ویمنز ٹیم کو اس سالانہ اپ ڈیٹ میں آٹھواں نمبر ملا ہے، جبکہ آئرلینڈ نویں اور بنگلہ دیش دسویں پوزیشن پر چلی گئی ہے۔
اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ویمنز ٹیم کو اہم پیش رفت ملی ہے، انہیں 2025-29 کے نئے چار سالہ سائیکل کے لیے ایک روزہ کرکٹ کا اسٹیٹس دے دیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ اسٹیٹس امریکا کے پاس تھا۔
آئی سی سی کا یہ نیا چار سالہ سائیکل 12 مئی سے شروع ہوگا، جس میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں شامل ہوں گی، جو مختلف ٹورنامنٹس اور سیریز کے ذریعے رینکنگ پوائنٹس حاصل کریں گی۔
