0

ہانیہ عامر کا بھارتی پروپیگنڈے پر مؤقف: جعلی پوسٹ سے لاتعلقی کا اعلان

لاہور: (نیا محاذ) پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائی جانے والی جعلی انسٹاگرام پوسٹ پر اپنا واضح اور باوقار مؤقف سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پوسٹ من گھڑت اور جھوٹی ہے، جس کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔
ہانیہ عامر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بیان میرے نام سے منسوب کیا جا رہا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، میں واضح کرتی ہوں کہ یہ پوسٹ جھوٹ پر مبنی ہے اور میں نہ ایسی بات کرتی ہوں، نہ اس کی تائید کرتی ہوں، اور نہ ہی یہ میرے نظریات کی نمائندگی کرتی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ وقت انتہائی حساس اور دکھ بھرا ہے، اور اس میں سیاسی رنگ بھرنا یا الزامات کی سیاست کرنا نفرت کو فروغ دیتا ہے۔ ہمیں نفرت کی بجائے ہمدردی، انصاف اور شفاء کی جانب بڑھنا ہوگا۔
ہانیہ عامر نے مداحوں سے اپیل کی کہ کسی بھی خبر یا پوسٹ کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی سچائی ضرور جانچیں کیونکہ بغیر ثبوت کسی پر الزام لگانا صرف پھوٹ اور غلط فہمیاں پھیلاتا ہے۔
اداکارہ کا دو ٹوک مؤقف سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے ان کے ایماندارانہ اور ذمہ دارانہ ردعمل کو خوب سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں