0

پی ایس ایل 10: آج دو سنسنی خیز میچ، شائقین کیلئے خصوصی سہولیات فراہم

لاہور: (نیا محاذ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج کرکٹ کے شائقین دو دلچسپ میچز سے لطف اندوز ہوں گے۔
پی ایس ایل 10 کے تحت آج پہلا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان دوپہر 3:30 بجے کھیلا جائے گا، جب کہ دوسرا میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان رات 08:30 بجے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ شائقین جنہوں نے شام کے میچ کا ٹکٹ خریدا ہے، وہ اسی ٹکٹ پر ڈبل ہیڈر یعنی دونوں میچز دیکھ سکیں گے۔

گرمی کی شدت کے پیش نظر پی سی بی نے شائقین کیلئے خصوصی سہولیات کا انتظام کیا ہے۔ شائقین کو چھتریاں لانے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ وہ دھوپ سے محفوظ رہ سکیں۔ تمام انکلوژرز میں واٹر کولرز بھی دستیاب ہوں گے جبکہ لیمونیڈ سٹالز کا بندوبست بھی کیا گیا ہے تاکہ شائقین ٹھنڈا اور ہائیڈریٹڈ رہ سکیں۔
پی سی بی نے شائقین سے گزارش کی ہے کہ وہ ہیٹ یا کیپ کے ساتھ آئیں اور سورج کی براہ راست روشنی سے بچاؤ کے اقدامات کریں تاکہ میچ کا لطف بھرپور انداز میں اٹھا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں