0

پاک فضائیہ دشمن کو دھول چٹانے کیلئے ہر دم تیار

اسلام آباد: (نیا محاذ) پاک فضائیہ نے ایک بار پھر اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی سالمیت کی خاطر ہر وقت تیار ہے۔
پاکستان ایئر فورس نے ہمیشہ اپنے پیشہ ورانہ اور مؤثر انداز میں ذمہ داریاں ادا کی ہیں، جس کی بدولت وہ عالمی سطح پر اپنی تکنیکی مہارت اور دلیرانہ شہرت سے جانی جاتی ہے۔
جدید ترین لڑاکا طیاروں سے لیس، پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، اور پاکستان کی فضائی حدود کی حفاظت میں مکمل طور پر مستعد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں