0

نیوزی لینڈ کا گسبورن ایئرپورٹ: دنیا کا مہنگا اور خوفناک ترین ہوائی اڈہ قرار

لندن: (نیا محاذ) برطانوی جریدے ڈیلی میل نے نیوزی لینڈ کے شہر گسبورن میں واقع ایئرپورٹ کو دنیا کا مہنگا ترین اور خوفناک ہوائی اڈہ قرار دے دیا ہے، جہاں ایک کیلا تقریباً 2 ہزار روپے اور ایک بیئر 6 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔
رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ مسافروں کو اس ایئرپورٹ سے سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے کیونکہ یہ دنیا کے عجیب ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس کی انفرادیت یہ ہے کہ اس کے مرکزی رن وے کے ساتھ ایک ریلوے لائن بھی گزرتی ہے، جس پر گسبورن سٹی ریلوے کی اسٹیم ٹرین سال میں تقریباً 15 بار گزرتی ہے، بالخصوص گرمیوں کے دوران جب سیاحتی کروز جہاز آتے ہیں۔
یہ منظر نہ صرف پائلٹس بلکہ مسافروں کیلئے بھی خاصا خوفناک محسوس ہوتا ہے، تاہم یہی منفرد خصوصیت بعض سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ بھی کرتی ہے۔
گسبورن ایئرپورٹ نیوزی لینڈ کے دور افتادہ علاقے کو باقی ملک سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، جہاں سے ہر سال 60 سے زائد گھریلو پروازیں روانہ ہوتی ہیں۔ اس منفرد ہوائی اڈے کی سیکیورٹی اور آپریشنز کے لیے ائر ٹریفک کنٹرولرز اور ریلوے اسٹاف کے درمیان انتہائی محتاط رابطہ ضروری ہوتا ہے تاکہ کسی قسم کی کوئی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں