0

لاہور میں بارش کے باعث لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بے نتیجہ ختم

لاہور: (نیا محاذ) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانے والا پی ایس ایل 10 کا میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے بے نتیجہ ختم کر دیا گیا۔
لاہور قلندرز نے کوئٹہ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 11.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے تھے، مگر موسمی حالات خراب ہونے کے باعث میچ کو مکمل نہ کیا جا سکا۔
میچ کے منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ اس نتیجے کے بعد لاہور قلندرز 8 میں سے 4 میچز جیت کر، 3 ہار کر اور ایک میچ بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک 7 میچز کھیلے ہیں جن میں 4 میں کامیابی حاصل کی، 2 میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا، اس طرح وہ بھی 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔
شائقین کرکٹ موسم کی مداخلت پر مایوس دکھائی دیے، کیونکہ دونوں ٹیمیں اچھی فارم میں نظر آ رہی تھیں اور میچ سے بڑی توقعات وابستہ تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں