0

بھارت کی جانب سے ویزوں کی منسوخی: پاکستانی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

اسلام آباد: (نیا محاذ) پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس اقدام کے باعث متعدد انسانی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں موجود متعدد پاکستانی مریضوں کو اپنا علاج مکمل کیے بغیر وطن واپس آنا پڑا، جس سے نہ صرف ان کی صحت متاثر ہوئی بلکہ کئی خاندان ایک دوسرے سے جدا ہوگئے، یہاں تک کہ بعض بچوں کو اپنے والدین سے بھی جدا ہونا پڑا۔
دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ بھارت سے واپس آنے کے لیے واہگہ-اٹاری بارڈر عبور کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل مقرر کی گئی تھی، لیکن کچھ پاکستانی شہری تاحال اٹاری میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اگر بھارتی حکام اجازت دیں تو پاکستان اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لیے تیار ہے۔
حکومت پاکستان نے اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ پاکستانی شہریوں کے لیے واہگہ بارڈر آئندہ بھی کھلا رہے گا، تاکہ انسانی بنیادوں پر واپسی کا عمل جاری رکھا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں