0

کالا باغ میں پرانی دشمنی کا خونی انجام، فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

کالا باغ: (نیا محاذ) کالا باغ کے علاقے لوبھری روڈ خٹک آباد کے قریب پرانی دشمنی نے ایک اور خونی شکل اختیار کر لی، جب مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق مقتولین عدالت میں پیشی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے حملہ آوروں نے گاڑی پر شدید فائرنگ کر دی، جس سے تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
پولیس نے مقتولین کی لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارنے کا آغاز کر دیا ہے۔
علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے جبکہ مقامی افراد نے جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں