0

کراچی: ملیر سٹی میں صندوق سے خاتون کی تشویشناک لاش برآمد، گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا

کراچی: (نیا محاذ) کراچی کے علاقے ملیر سٹی غازی گوٹھ میں صندوق سے ایک 60سالہ خاتون کی لاش ملی، جسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔
کراچی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ملیر سٹی کے علاقے غازی گوٹھ میں شیل پٹرول پمپ والی گلی میں خاتون کی لاش صندوق سے برآمد ہوئی۔ پولیس فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو طلب کر لیا، جہاں سے شواہد اکھٹے کیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش 2 روز پرانی لگتی ہے اور اس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ خاتون کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ لاش کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد مزید تفصیلات کا انکشاف ہوگا۔
ابھی تک خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے لاش کو سردخانے منتقل کر دیا ہے تاکہ ورثا کی شناخت کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں