0

پی ایس ایل 10 کے دو میچز کا شیڈول تبدیل، ملتان کا میچ اب لاہور میں ہوگا

لاہور: (نیا محاذ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دو میچوں کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق، یکم مئی کو ملتان میں ہونے والا میچ اب لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس روز ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ پہلے یہ میچ دن کے وقت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونا تھا۔
نئے شیڈول کے تحت یکم مئی کو لاہور میں ڈبل ہیڈر ہوگا۔ پہلے میچ کے بعد رات کو لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان بھی دلچسپ مقابلہ ہوگا۔
مزید برآں، پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ 10 مئی کو ملتان میں شیڈول ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ اب 11 مئی کو کھیلا جائے گا۔ یہ تبدیلی بار بار مشاورت اور موجودہ شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کے باعث کی گئی ہے تاکہ کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
پی سی بی کے مطابق، یکم مئی کو ملتان کے لیے خریدے گئے ٹکٹ واپس کیے جا سکیں گے جبکہ لاہور کے شائقین یکم مئی کو دونوں میچز سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اسی طرح، 10 مئی کے ملتان کے ٹکٹ اب 11 مئی کو کارآمد ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں