کراچی: (نیا محاذ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں واضح کمی دیکھی گئی ہے، جس سے مقامی خریداروں کو کچھ ریلیف ملا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر کی کمی کے بعد 3289 ڈالر پر آگیا۔ اس کمی کے اثرات پاکستانی مارکیٹ میں بھی نظر آئے جہاں فی تولہ سونا 1600 روپے اور 10 گرام سونا 1368 روپے سستا ہو گیا۔
اس کمی کے بعد پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 47 ہزار 100 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 97 ہزار 582 روپے پر آ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور آنے والے دنوں میں مزید کمی یا اضافے کا انحصار امریکی معاشی پالیسیوں، ڈالر کی قیمت اور بین الاقوامی جغرافیائی حالات پر ہوگا۔
