0

جڑانوالہ: تھانہ سٹی کی حوالات میں ملزم کی ہلاکت، ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار معطل

جڑانوالہ: (نیا محاذ) تھانہ سٹی جڑانوالہ کی حوالات میں زیرِ حراست منشیات فروش ملزم اویس کی ہلاکت کے بعد ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد نے فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی، دو اے ایس آئیز اور تین کانسٹیبلز کو معطل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ملزم کی موت کے بعد بڑھتے عوامی دباؤ اور سوالات کے نتیجے میں کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حوالات میں موجود اویس نامی ملزم، جو منشیات فروشی کے 4 مقدمات میں عدالتی مفرور تھا، دورانِ حراست جاں بحق ہو گیا تھا۔ اس واقعے نے پولیس کے رویے اور حراستی ماحول پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
فی الوقت واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں