0

ممبئی: نیرج چوپڑا کو ارشد ندیم کی دعوت دینے پر بھارتی میڈیا اور انتہاپسندوں کی تنقید

نیا محاذ: ممبئی — پہلگام حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور بی جے پی کے انتہاپسندوں نے اپنی قومی ہیرو، بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کو بھی تنقید کا نشانہ بنا دیا۔
پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بھارت آنے کی دعوت دینے پر نیرج چوپڑا کو بھارتی عوام اور میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ نیرج چوپڑا کو وضاحتیں دینے کی ضرورت پڑی اور انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کو ایونٹ کی دعوت واقعہ سے بہت پہلے دی گئی تھی۔
نیرج چوپڑا نے پہلگام واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کو دعوت دینے پر بہت کچھ غلط کہا گیا اور نفرت کا اظہار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں