0

بندر عباس بندرگاہ پر دھماکے میں 40 افراد جاں بحق، 1200 زخمی

نیا محاذ: بندر عباس — ایران کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 1200 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق، دھماکے کے 30 گھنٹے بعد بندرگاہ کے کچھ حصوں میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی۔ ایرانی حکومت نے اس سانحے کے بعد قومی یوم سوگ کا اعلان کیا ہے، اور ایرانی سپریم لیڈر اور صدر نے سکیورٹی و عدالتی حکام کو تحقیقات کا حکم دیا۔
ایرانی میڈیا نے مزید اطلاع دی کہ آیت اللہ خامنہ ای نے غفلت یا دانستہ اقدام کی نشاندہی پر سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ ایرانی صدر نے جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے لیے بندر عباس کا دورہ کیا، جہاں دھماکہ گیس ٹینک تنصیب کے دوران ہوا تھا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کنٹینرز میں آتش گیر مواد کو ذخیرہ کرنے میں غفلت برتی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں