0

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی، انٹربینک میں 280 روپے 97 پیسے پر بند

کراچی (نیا محاذ) — کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق، آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد امریکی کرنسی 280 روپے 97 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ گزشتہ روز ڈالر 281 روپے 7 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ حکومتی پالیسیوں، درآمدی دباؤ اور عالمی معاشی حالات کا نتیجہ ہے۔ کاروباری برادری اس کمی کو عارضی قرار دے رہی ہے اور مستقبل میں مزید استحکام کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں