روم (نیا محاذ) – کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی آخری رسومات آج اٹلی کے شہر ویٹی کن سٹی میں ادا کی جا رہی ہیں۔ دنیا بھر سے عالمی رہنماؤں اور عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے روم پہنچ گئے ہیں۔ ویٹی کن حکام کے مطابق آخری رسومات میں شرکت کے لیے تقریباً اڑھائی لاکھ افراد کی آمد متوقع ہے، جس کے باعث شہر میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق تقریب میں 160 سے زائد عالمی وفود بھی شریک ہوں گے، جو پوپ فرانسس کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ ویٹی کن میں موجود روحانی اور مذہبی فضا انتہائی پراثر اور غمگین نظر آ رہی ہے۔
دنیا بھر سے لوگ اپنے محبوب رہنما کو الوداع کہنے کے لیے جمع ہو رہے ہیں، جو عالمی سطح پر امن، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے علمبردار سمجھے جاتے تھے۔
