0

غزہ پر اسرائیلی مظالم جاری، مزید 85 فلسطینی شہید، حماس کا بھرپور جواب

غزہ (نیا محاذ) – غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ نہ تھم سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 85 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ درجنوں شدید زخمی ہیں۔ تازہ ہلاکتوں کے بعد شہداء کی مجموعی تعداد 51 ہزار 335 تک جا پہنچی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار 96 ہو چکی ہے۔
اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقوں الترکمان، اججدہ اور زیتوں کے شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کی دھمکیاں دی ہیں، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے بیت حنون کے علاقے میں اسرائیلی فوج پر بڑا حملہ کیا ہے۔ حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ ان کے مجاہدین پوری قوت کے ساتھ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قابض فوج کے حملوں کے باوجود فلسطینی عوام کے حوصلے بلند ہیں اور آزادی کی جدوجہد ہر صورت جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں