اسلام آباد (نیا محاذ) – پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب وہ اپنی ذاتی موبائل ڈیوائسز کو 120 دنوں کے لیے عارضی طور پر رجسٹر کروا سکتے ہیں۔
پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق یہ سہولت خاص طور پر اُن افراد کے لیے متعارف کروائی گئی ہے جو پاکستان کا دورہ کرتے ہیں اور یہاں قیام کے دوران بلا رکاوٹ موبائل کنیکٹیویٹی چاہتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ رجسٹریشن مکمل طور پر مفت اور ڈیجیٹل طریقے سے پی ٹی اے کے آفیشل Device Registration Portal کے ذریعے ممکن ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پی ٹی اے جدید، تیز اور عوام دوست خدمات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے تاکہ صارفین کو بہترین سہولیات مہیا کی جا سکیں۔
