0

چین کا دو ٹوک مؤقف: ٹیرف معاہدے پر دباؤ یا دھمکی قابل قبول نہیں

بیجنگ: (نیا محاذ) چین نے امریکا کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی معاہدے پر زور زبردستی یا دھمکیوں سے کام نہیں چلے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے معاہدے پر دباؤ ڈالنے کی کوششیں بے اثر ہیں اور چین اس قسم کے دباؤ کو تسلیم نہیں کرے گا۔
ترجمان کے مطابق اگر امریکا واقعی تجارتی معاملات کو حل کرنا چاہتا ہے تو اسے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنجیدہ اور مثبت رویہ اختیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کا حامی ہے، لیکن یہ مذاکرات برابری، باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر ہی ممکن ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین اور امریکا کے درمیان تعلقات میں توازن لانا دونوں ممالک اور دنیا کے مفاد میں ہے، لیکن کسی بھی دباؤ یا یک طرفہ رویے سے مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں